تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،واجد علی خان

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08جولائی 2017ء )اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے کہا ہے کہصحت انصاف اور تعلیم کے نام پر ووٹ لینے والے ہر طرف سے ناکام دکھائی دے رہے ہیں، موجودہ حکومت ہمارے دورکے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے جبکہ حقیقی معنوں میں ابھی تک عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے شاہدرہ وتکے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان،تحصیل بابوزئی کے صدر عبدالکریم،جنرل سیکرٹری عبیداللہ خان،اجمل خان اور آفرین خان نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے متعدد کارکنوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل کا احساس نہیں جس کی وجہ سے عوام مایوس ہوکر ایک با پھر عوامی نیشنل پارٹی کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

Main menu