کوکارئی میں ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک جاں بحق9 افراد زخمی

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11جولائی 2017ء )سوات کے علاقے کوکارئی میں سیمنٹ سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک شخص جان بحق 9 افراد زخمی ہوگئے، تین کی حالت تشویشناک، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سیمنٹ سے بھرا ہیوی ٹرک نواحی علاقے کوکارئی میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگرا ، حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوڈرائیوروں، کنڈکٹر اور مزدوروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ، پولیس اور مقامی لوگوں نے مرنے والے سمیت تمام زخمیوں کو نکال کرسیدوشریف اسپتال منتقل کیا، حادثے میں معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*