تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کرپٹ ترین اور ناکام حکومت ہے،مختار رضا خان

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مختار رضا خان نے کہا ہے کہ پی کے 82کے ایم پی اے اپنے جھوٹے اعلانات سے عوام کو ور غلا رہا ہے،پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کرپٹ ترین اور ناکام ترین حکومت ہے جن کی سونامی اب بدنامی میں تبدیل ہو چکی ہے ،اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی کے 82اور سوات پی پی پی کا گڑھ ہے ،پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کرپٹ ترین اور ناکام ترین حکومت ہے ،پی ٹی ائی کے وزارء اور ممبران صوبائی اسمبلی نے ہر طرف کرپشن اور کمیشن کا بازرا گرم کر رکھا ہے، پورا صوبہ اور خصوصاًسوات آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہاہے،سوات کے بڑی شاہ راہیں کھنڈارت میں تبدیل ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ روڈ پر آمدو رفت انتہائی مشکل ہو چکی ہے ،ڈاکٹر امجد اپنے حلقے میں ایک بھی سکول ،کالج،بی ایچ یواور کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کرسکا ،پی کے 82میں ڈاکٹر امجد علی کا پیپلز پارٹی پر تبصرہ محض خام خیالی ہے، پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور انشاء اللہ آنے والا دور پی پی پی کا ہے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*