بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں ڈاٹسن اُلٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں ڈاٹسن الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ6 افراد شدید زخمی ہوگئے، تمام زخمی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردئیے گئے، پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سواریوں سے بھری ڈاٹسن گاڑی شموزئی سے بریکوٹ جاتے ہوئے ٹائی راڈ کھلنے سے حادثے کا شکار ہوئی، گاڑی الٹنے سے اس میں سوار دو افراد سیف اللہ ولد صنوبر ساکن کوٹہ بریکوٹ اور زاہد خان ساکن پلئی شیر خانہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر چھ افراد عمر زیب ولد صنوبر، مشتاق ولد سید رحمان، میاں شیر علی ولد علی شاہ ساکنان کوٹہ ، فاروق اور سبز علی ساکن پلئی شیر خانہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طورپر بریکوٹ اسپتال منتقل کیاگیا لیکن حالت تشویشناک ہونے پر تمام زخمی بعد ازاں سیدو شریف ہسپتال منتقل کرد ئیے گئے ہیں جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*