مالم جبہ میں موٹر کار گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق 6 افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔14جولائی 2017ء )مالم جبہ میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ مالم جبہ میں شین پٹے کے مقام پر موٹر کار بریک فیل ہونے سے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے،مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں پر ایک خاتون حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ،پولیس کے مطابق دیگر تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔تمام افراد کا تعلق مالم جبہ کے علاقے کشورہ سے بتایا جا رہا ہے ۔

Facebook Comments