مٹہ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،ڈرائیور جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام۔15جولائی2017 ء) مٹہ کے علاقے اشاڑے میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے میں شادی سے واپس آنے والی ڈاٹسن تلے کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث پہاڑی سے ٹکرا گئی اور اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ورید ولد گل حیدر سکنہ درشخیلہ موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کردیا جہاں سے تین افراد کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں