فضاگٹ میں آوارہ کُتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی،ٹی ایم اے کا کتوں کے خلاف آپریشن

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017 ء )فضاگٹ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،ٹی ایم اے نے آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا،ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ فضاگٹ میں آوارہ کتے نے راہ چلتے ہوئے ایک شخص کو کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کیاگیا،واقعے کے بعد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مینگورہ نے آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا اور آمدہ اطلاعات کے مطابق کئی کتوں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں