توتانوبانڈئی میں ریگولر پولیس اہلکاروں کا اسپیشل پولیس فورس کے اہلکار پر تشدد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔18جولائی2017)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے توتانو بانڈئی میں ریگولر پولیس اہلکاروں کی چوکی محرر کے ہمراہ اسپیشل پولیس فورس کے جوان پر تشدد ،مارمار کر لہولہان کردیا، عوام متاثرہ اہلکار کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، واقعے میں ملوث اہلکاروں کی برطرفی کا مطالبہ، تشدد ہم نے نہیں بلکہ ابتدا اسپیشل پولیس فورس کے جوان نے کی ، دوسرے فریق کا موقف ، گزشتہ روز توتانو بانڈئی کے علاقے میں تعینات چوکی اس وقت میدان کارزار بن گئی جب اس میں تعینات اہلکار ایک دوسرے سے لڑ پڑے ،ایس پی ایف اہلکار افضل خان ولد موسیٰ خان کا موقف ہے کہ اس نے چوکی محرر کے رشتہ دار کے بچوں کو سڑک پر گندہ پانی ڈالنے سے منع کیا جس کا برا مناتے ہوئے محرر نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اس پر حملہ کرکے زخمی کردیا ہے جبکہ محرر اور دیگر اہلکاروں کا موقف اس سے مختلف ہے ، واقعے کے نتیجے میں دوونوں جانب سے کئی افراد زخمی ہونے پر علاقہ عوام افضل خان کے حق میں نکل آئے اور چوکی کے سامنے احتجاج شروع کردیا جس پر واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More