سوات میں ایف بی آر ٹیکس کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20جولائی 2017ء )ایف بی آر ٹیکس نامنظور ،سوات میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹھیکیداروں کا احتجاج بدستور جاری ، ضلع ناظم کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، ٹیکس کی مد میں ڈبل کٹوتی کو مسترد کردیا، اے ڈی بلدیات کے فوری تبادلے کا مطالبہ ،سوات میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹھیکیداروں کی جانب سے ایف بی آر ٹیکس، اور محکمہ بلدیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار الملک کے خلاف احتجاج بدستور جاری ہے ناظم کونسلر اتحاد سوات کے سینئر نائب صدر مصباح الدین ، عبدالغفور ، کمال خان ، رحیم شاہ ، اسلم خان ، شاہ دوران ، محمد زمان ، جاوید خان ، اختر سعید اور دیگر نے ضلع ناظم سوات کے دفتر سیدوشریف میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہم سوات میں کسی قسم کا ٹیکس لاگوکرنے کیلئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ADبلدیاتی سردار الملک ایک کرپٹ اور بدعنوان آفیسر ہے جو FBRٹیکس لاگو کرنے کے حوالے سے سرگرم ہے اور وہ ایل جی آر ڈی اور ٹھیکیداروں سے ڈبل ٹیکس بھی وصول کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیگر محکمہ جات میں PCI میں ٹیکس وصول کی جاتی ہے جبکہ مذکورہ محکمہ میں مذکورہ AD 7فیصد اور 10فیصد ٹیکس کی مد میں ڈبل وصولی کر رہاہے انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس لاگوکرنے کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More