مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی،سیکڑوں لیٹر دودھ ضائع کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20جولائی 2017ء ) مینگورہ شہر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائی کی گئی،تین سو پچاس لیٹر سے زائد دودھ ضائع کر دیا گیا۔جمعرات کے روز ڈی جی لائیو اسٹاک کی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر جان محمد نے مینگورہ شہر میں دودھ کی دکانوں پر چھاپے مارے،کارروائی کے دوران میاں گل عنبر کی دکان واقع شاہدرہ،حبیب دودھ فروش واقع گلشن چوک اور سبزی منڈی کے قریب تازہ دودھ سنٹر سے فارمالین ملا دودھ بر آمد ہوا جس کے بعد ان تین دکانوں کو سیل کردیا گیا،شہر کے دیگر مقامات پر کارروائیوں کے دوران دس دکانوں سے دودھ ملا پانی ملا جس کے بعد پچیس سو لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کردیا گیا جبکہ مجموعی طور پرمینگورہ شہر میں تین سو پچاس لیٹر سے زائد دودھ ضائع کر کے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More