ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اوریونیورسٹی آف سوات کے درمیان جائیزہ میٹنگ کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )یونیورسٹی آف سوات میں ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اوریونیورسٹی آف سوات کے درمیان جائیزہ میٹنگ کا انعقاد، اجلاس کی سربراہی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرمختیارنے کی۔ میٹنگ کا مقصد وومن کیمپس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے چیئرمین کوآگاہ کرناتھا۔ اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلرمحبوب الرحمٰن نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپس کے حوالے سے تمام ترمعاملات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور چند روز میں سوات کی عوام کیلئے خواتین کی الگ تعلیمی درسگاہ کے خواب کو شرمندہ تعبیرکیاجائیگا۔ اُنہوں اس سلسلے میں وفاقی حکومت خصوصاََ وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام ، ایم این عائشہ سید اور ایچ ای سی کے چیئرمین کاشکریہ اداکیا جن کی کوششوں سے خواتین کے لئے الگ کیمپس کااجراء ممکن ہوا۔ میٹنگ کے اختتام پروی سی نے شرکاء کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی طرف سے تین بلڈنگز کی نشاندہی کی جاچکی جس میں سے سب سے موزوں عمارت کو منتخب کرکے اس میں بہت جلد کلاسسزکا اجراء کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More