وکٹ لینے پر ڈیل اسٹین کی طرح جشن مناتا ہوں، حسن علی

بابرباڈوس (کے پی کے نیوز۔ 12 اپریل2017ء)پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین سے متاثر ہیں اور انہی کی طرح فتح کا جشن منانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے انہوں نے کھیلنا شروع کیا تاہم جب سیالکوٹ کی ٹیم آگے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تو انہوں نے اسلام آبادکی نمائندگی کر کے قومی ٹیم میں نمائندگی کا موقع حاصل کیا۔
فاسٹ باؤلر کے مطابق دورہ انگلینڈ میں موقع ملنے پر انہوں نے یہی عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر کے قومی ٹیم میں مستقل جگہبنائیں گے اور اس کوشش میں کامیاب رہے۔
وکٹ لینے کے بعد اپنے جشن کے انداز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین سے متاثر اور ان کے انداز کی نقل کرتے ہیں۔انہوں نے تیز باؤلنگ کو فاسٹ باؤلر کیلئے سب سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں دو سے تین گھنٹے نیٹ میں ٹریننگ کرتا ہوں اور فی الحال ابھی تک 148کلوم میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کر چکا ہوں جبکہ کوشش کر رہا ہوں کہ جم اور ٹریننگ کر کے مزید رفتار بڑھا سکوں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More