سوات میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

سوات کے مختلف علاقوں میں بارش سے جھل تھل، گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم کو ٹھنڈا کرکے خوش گوار بنادیا ، گرم علاقوں سے آئے ہوئے سیاح سوات کے یخ ٹھنڈے موسم کے مزے لوٹنے لگے ، گزشتہ روز بعد ازدوپہر سوات کی مختلف مقامات پر اچانک کالی گھٹائیں چھانے کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کی جو لہر جاری تھی وہ ایک دم خوش گوار موسم میں تبدیل ہوگئی، موسم کی اس اچانک تبدیلی کو ملک بھر سے آنے والے سیاح خوش گوار حیرت کے ساتھ انجوائے کرتے رہے ، سوات میں آج کل سیاحوں کی ایک بڑی تعداد خوبصورت نظاروں کے ساتھ یہاں کے ٹھنڈے موسم سے بھی لطف اُٹھارہے ہیں ، موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے دو تین روز کے دوران بھی سوات میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More