سوات میں مسلسل تیسرے روز زلزلہ کے جھٹکے،شدت4.6 ریکارڈ

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام۔22جولائی2017ء)سوات میں مسلسل تیسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں ہفتہ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کے بعد لوگ خوف کے عالم میں گھروں ،دکانوں اور عمارات سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت4.6ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی268کلو میٹر رہی اور مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں