دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12جولائی 2017ء )دریائے سوات میں نچلے درجے کا سیلاب، چکدرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 12414 کیوسک رہا،سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل،محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق کلپانی نالے میں چوکی رسالپور کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج25850کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ اور دریائے سندھ(ان فلو) میں تربیلا کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب33136،61200 اور276000کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ دریائے پنجکوڑہ میں دیر،دریائے سوات میں چکدرہ اور دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب 12414،27500 اور26800کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More