چارباغ، پولیس اہلکار وں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزمان فرار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26جولائی 2017ء )سوات کے علاقے چارباغ میں گشت پر مامور پولیس اہلکار وں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، بال بال بچ گئے، پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی گرفتار کیلئے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق چارباغ کے علاقے میں چوری کی وارداتوں کی شکایات پر رات کے وقت پولیس کے جوان گشت کررہے تھے کہ اس دوران عالم گنج کے مقام پر نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں گشت پارٹی پر اچانک فائرنگ کردی، فائرنگ سے کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ، جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، چارباغ پولیس نے وقوعہ کے بعد ملزمان کی تلاش میں سرچ اپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتا ر کرلیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More