ڈیڈک چیئرمین نے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام۔02اگست2017)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے ضلع سوات کے ترقیاتی محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کریں اور اُن کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔وہ بدھ کے روز اپنے دفتر میں ڈیڈک سوات کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں اے ڈی سی سوات محمد طاہرکے علاوہ محکمہ خزانہ،سی اینڈ ڈبلیوبلڈنگ و ہائے وے،ٹی ایم اے،آبنوشی ،آبپاشی،این ایچ اے اور دیگر ضلعی آفسران نے شرکت کی۔فضل حکیم خان نے اجلاس کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی روز روشن کی طرح واضح ہے جس کے تحت عوام کا پیسہ عوام کی ترقی اور خوشحالی پر ہی خرچ ہوتا ہے۔اس طرح کام کے معیار پر سودا بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور نہ ہی منصوبوں میں طوالت کی اجازت ہوتی ہے۔اب چونکہ تمام افسران اس پالیسی کو خوب جان چکے ہیں اور وہ اسی پالیسی کے تحت ہی کام کر تے ہیں لہذا ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران اب شکایات کا موقع کم ہی ملتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس طرح تمام ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ ہر منصوبہ مطلوبہ نتائج دے سکے اور عوام کو بر وقت ریلیف مل سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More