سوات میں ایک بار پھر زلزلہ،شدت5.2ریکارڈ کی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔06اگست 2017ء )سوات اور ملحقہ علاقوں میں دوسرے دن ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، گزشتہ رات ملک کی دیگر علاقوں کی طرح سوات اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات کی طرح ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے محو خواب لوگ پریشانی کے عالم میں کھلے مقامات پر نکل آئے ، زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمینی گہرائی189 کلو میٹر رہی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ۔ مسلسل زلزلوں سے سوات اور ملحقہ علاقوں کی لوگوں میں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More