سوات،داخلوں سے محروم طلباء کے لئے کرائے پر بلڈنگ لینے کی منظوری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔07اگست 2017ء )سوات کے سرکاری کالجوں میں داخلوں سے محروم طلباء کیلئے کرایہ پر بلڈنگ لینے کی منظوری دیدی گئی ، چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے وزیراعلیٰ اور وزیرتعلیم سیکنڈری مشتاق غنی کے ساتھ مسئلہ اُٹھا لیا ، وزیراعلیٰ نے کرایہ پر بلڈنگ لینے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ مشتاق غنی نے منظور دیدی ، گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیرتعلیم مشتاق غنی سے ملاقاتیں کیں اورانہیں سوات کی کالجوں میں داخلوں سے محروم طلباء کے والدین کی تشویش سے آگاہ کیا، فضل حکیم نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے بعد سرکاری کالجوں میں مختص سیٹوں پر داخل ہونے والے طلباء سے دُگنی تعداد داخلوں سے محروم رہ جاتی ہے جس کے باعث ان کو تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے ، صورت حال پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرتے ہوئے فوری طور پر ہدایت کی کہ داخلوں سے محروم طلباء کیلئے فوری طور پر کرائے کی بلڈنگ کا بندوبست کرکے ان کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More