مٹہ میں ایم پی اے محمود خان کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔07اگست 2017ء )صوبائی وزیر کھیل و ثقا فت، میوزیم و امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملا کنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے وفاقی حکومت اور واپڈا حکام سے کہا ہے کہ تحصیل مٹہ سمیت ضلع سوات میں بدترین لوڈشیڈنگ ، اوور لوڈنگ اور کم وولٹیج کے خاتمے کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ تحصیل مٹہ کے عوام واپڈا کے خلاف احتجاج شروع کردینگے جسکی وجہ سے امن و امن کی صورتحال خراب ہوگی جس تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور واپڈا حکام پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز تحصیل مٹہ کے بازار چوک میں واپڈا کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل مٹہ کے ناظم عبداللہ خان، نائب ناظم محمد حکیم خان، ضلعی وتحصیل کونسلران کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے، اس موقع پر مٹہ سوات کے تمام بازار اور ٹرانسپورٹ دو گھنٹے کیلئے مکمل طور پر بند کردئے گئے تھے، ا حتجاجی مظاہرے سے ضلع کونسلر رشید عالم خان اور پی ٹی آئی کے ممتاز رہنما اختر علی خان نے بھی خطاب کیا، صوبائی وزیر نے کہاکہ ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کے عوام واپڈا کے0 10 فیصد بلز ادا کر رہے ہیں لیکن اسکے باوجود سابق وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی ذاتی ایماء پر واپڈا حکام ظالمانہ لوڈشیڈنگ کروا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا پروزیر خٹک نے وفاقی حکومت سے کہا تھا کہ واپڈا کو صوبے کے حوالے کرے تو ایک مہینے کے اندر اندر واپڈا کو ٹھیک کرکے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے واپڈا حکام اور انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں اگر ظالمانہ غیر اعلانیہ لود شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوا تو آئندہ واپڈا اور انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کریں گے جس میں واپڈا کے فیڈر، گرڈ اسٹیشن اور دفاتر کا گھیراؤ کیاجائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More