نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سوات میں احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔28جولائی2017ء) سوات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،سٹی صدر صادق عزیز کی قیادت میں مظاہرین جلوس کی شکل میں نشاط چوک پہنچے جہاں پر وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور کتبے بھی اُٹھا رکھے تھے جس پر نواز شریف کے حق میں نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صادق عزیز اور دیگر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سراسر ذیادتی اور نا انصافی پر مبنی ہے،کورٹ میں نواز شریف کے خلاف ایک بھی روپے کا کرپشن ثابت نہیں ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر لوگوں کو کافی دکھ پہنچا ہے جبکہ نواز شریف ہی حقیقی لیڈر ہے جنہوں نے پاکستانیوں کو متحد کیا،انہوں نے کہا ہم نواز شریف کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More