بحرین میں ڈاٹسن دریائے سوات میں گر گئی،امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔09اگست2017ء)بحرین کے مقام پر دریائے سوات میں گرنے والی ڈاٹسن کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سوات کے علاقہ بحرین کے مقام پر ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سوات میں گر گئی،حادثے کے وقت ڈرائیور گل نبی نے گاڑی سے چھلانگ لگائی تھی تاہم ڈاٹسن دریائے سوات میں ڈوب گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاٹسن کو نکالنے کے لئے ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے کام شروع کر دیا ہے اور ہیوی مشینری کے ذریعے گاڑی کو نکالا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑی کو حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More