مدین،فلائنگ کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔09اگست2017ء)بحرین کے علاقہ مدین میں فلائنگ کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین میں فلائنگ کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ ڈرائیور محمد سید ولد بہروز خان سکنہ اتروڑ کالام شدید زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Facebook Comments