مینگورہ،برساتی نالوں کا پانی دکانوں میں داخل،فضل حکیم کا متاثرہ مقامات کا دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10اگست 2017ء )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی کے 80کے شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نالوں اور سڑکوں کے اطرف کی نالیوں کو پختہ اور کشادہ کرنے کیلئے جامع سروے کریں تاکہ شہر میں سیلابی پانی کے نقصانات پر ہمیشہ کیلئے قابو پایا جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ کلورٹس اور گلیوں کا ڈیزائن ایسا تیار کیا جائے جس سے مکانوں اور دکانوں کو سیلاب کی صورت میں نقصان با لکل نہ ہو ۔وہ جمعرات کے روز مینگورہ شہر میں طوفانی بارش کے نتیجے میں دکانوں اور مارکیٹوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے موقع پر موجود دکانداروں اور مالکان جائیداد کیساتھ گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر محکمہ ہائی وے اور ٹی ایم اے مینگورہ کے افسران و اہلکار بھی موجو د تھے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے پی کے 80کو مثالی حلقہ بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر،حفاظتی پشتوں کی تعمیر،گرین بلٹس کی تعمیر ،خوڑ وں اور نالیوں سے ملبہ ہٹانے وغیرہ کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنااور نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے برساتی نالیوں میں طغیانی نقصانات کا سبب بنتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نالیوں کو کشادہ کر کے پختہ کیا جائے تاکہ سیلابی پانی نقصانات کے بغیر گزرے۔فضل حکیم خان نے وسیع پیمانی پر ہونے والے مالی نقصانات پر مالکان کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیااور ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More