ڈگری کالج مینگورہ کی “افتتاحی تختی” نے تحریک انصاف کے کارکنوں کوآپس میں لڑوادیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔13جولائی2017ء) مینگورہ ڈگری کالج کے افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم،افتتاحی تختی سے ایم پی اے فضل حکیم کا نام مٹا دیا گیا۔اتوار کے روزعلاقہ تختہ بند میں مینگورہ ڈگری کالج کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر ایم پی اے فضل حکیم اور ایم پی اے عزیز اللہ گران کے حامی کارکنان ایک دوسرے سے لڑ پڑیں اور ایک دوسرے کے خلاف گالم گلوچ کے بعد نعری بازی بھی کی جس کے باعث ڈگری کالج کی افتتاحی تقریب معطل کرنی پڑی،عزیز اللہ گران کے حامیوں کا موقف تھاکہ کالج کے افتتاح پر اُن کے ایم پی اے کا حق ہے اور تختی پر بھی سب سے پہلا نام اُن کے ایم پی اے کا ہوگا کیونکہ ڈگری کالج ان کے حلقے بلوگرام میں بننا تھا تاہم اراضی کی کمی کی وجہ سے اِسے تختہ بند منتقل کرنا پڑا ،ان کامزید کہنا تھا کہ ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کالج کی عمارت کے لئے دن رات محنت کی اور اس کی منظوری کرائی جبکہ افتتاحی تختی پر فضل حکیم کا نام سب سے اوپر اور باقی کا نیچے ہیں جبکہ عزیز اللہ گران نے بھی افتتاحی تختی پر ناراضگی کا اظہار کیا، اس دوران ایم پی اے فضل حکیم کے حامی کارکن اُن سے اُلجھ پڑے اور ایک دوسرے سے ہاتھا پائی شروع کردی جس کے باعث افتتاحی تقریب معطل ہو گئی جبکہ عزیز اللہ گران کے کارکنوں نے افتتاحی تختی سے فضل حکیم اور دیگر کا نام بھی مٹا دیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے فضل حکیم ،ایم این اے مراد سعید بھی موجود تھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More