کالام میں عوام کا زونگ نیٹ ورک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔13جولائی2017ء)سوات کی وادی کالام میں زونگ موبائل نیٹ ورک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرہ بازی ،مظاہرین سے وی سی ناظم کالام ملک گل ذادہ، سابق نائب ناظم امیرسید، مسلم لیگ ن کے راہنما ملک فقیرجان، اے این پی سوات کے ایڈوائزر ڈاکٹرظہور، ملک افضل خان اور دیگر علاقہ عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لائکوٹ سے لے کر کالام تک زونگ نیٹ ورک انتہائی خراب سروس دے رہا ہے جبکہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاری قیمتی پیکجز متعارف کروائے ہیں لیکن نیٹ ورک ہمیشہ غائب رہتا ہے، بحرین تا کالام ڈی ایس ایل سروس نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو صرف موبائل انٹرنیٹ پر گزارا کرنا پڑرہا ہے،مگر زونگ کے سگنلزغائب رہنے کی وجہ سے سیاح اور مقامی لوگوں سمیت سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں بھی کام بند پڑا ہے۔ انہوں نے زونگ موبائل نیٹ ورک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بحرین تا کالام زونگ نیٹ ورک میں فنی خرابی کو دور کیا جائے بصورت دیگر وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More