دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدات کے محافظ ہیں،مولانا الطاف کشمیری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17اگست 2017ء )قائم مقام منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا محمد الطاف کشمیری نے کہا کہ دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدات کے محافظ ہیں ،مدارس کے خلاف ہر قسم سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سوات کے زیر اہتمام مرکز اسلامی سنگوٹہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے منتظم جمعیت طلبہ عربیہ خیبرپختونخوا حافظ شمشیر شاہد ، جنرل سیکرٹر ی جماعت اسلامی ضلع سوات مفتی شیر محمد اورمنتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سوات سمیع الرحمان فاروقی نے بھی خطاب کیا ۔ استقبالیہ تقریب میں ضلع بھر کے مدارس سے عربیہ کے ارکان ، رفقاوکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ الطاف کشمیر ی نے کہا کہ دینی مدارس میں نئے داخل ہونے والے طالب العلموں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔مدارس کے طلبا فرقہ وارانہ ذہنیت سے آزاد ہوکر اتحاد و اتفاق کا دامن تھام لیں ،انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس کے طلبا ء کی ملک گیر تنظیم ہے ،عربیہ طلباء کو تحقیقی علم کی حصول کے لئے تیار کررہی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More