مینگورہ،بد نام زمانہ فراڈی و اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20اگست 2017ء )مینگورہ پولیس نے بد نام زمانہ فراڈی اشتہاری ملزم نوید فدا کو گرفتار کرلیا ، ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، 2013 میں مینگورہ کے رہائشی فضل حسین عرف طوطی پر نوید فدا نامی شخص نے پانڑ میں مبلغ انیس لاکھ ستر ہزار روپے میں زمین فروخت کی جو بعد میں ملزم کے بھائی امیر فدا ایڈوکیٹ نے دوسرے شخص پر فروخت کی اور ملزم نے فضل حسین سکنہ حاجی بابا کو 19لاکھ ستر ہزار وپے کا چیک دیا تھا جوکہ کلیئر نہ ہو اجس پر فضل حسین نے فدا نوید کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا ، گذشتہ روز ملزم کسی اور فراڈ کے سلسلے میں مینگورہ آیا جس پر مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ، مقامی عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر مینگورہ پویس کے حوالے کردیا ، اس سلسلے میں متاثرہ شخص فضل حسین عرف طوطی نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک غریب شخص ہوں اور حلال طریقے سے اپنا کاروبار کررہا ہوں جبکہ مذکورہ شخص ایک فراڈی اور جعل ساز شخص ہے جس نے پانچ سال پہلے مجھ سے 19لاکھ ستر ہزار روپے فراڈ کیا اور پانچ سال تک اپنے حلال پیسوں کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا تھا ، اب چونکہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے تو عدالت سے میری اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے مذکورہ ملزم سے میری رقم دلائی جائے اور اس کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More