اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے سازش کے تحت ترقی کا پہیہ روک دیا ہے،ویلج ناظمین خوازہ خیلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22اگست 2017ء )تحصیل خوازہ خیلہ کے ویلیج ناظمین نے کہا ہے کہ سابق اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے سازش کے تحت سوات میں ترقی کا پہیہ روک دیا ہے ،انہوں نے اے ڈی بلدیات کے تبادلے اور نئے اے ڈی کی تعیناتی کو خوش آئندقراردیا ،اس حوالے سے ناظمین ارشدعلی،فرمان اللہ،وسیع الرحمان ،جاوید،خورشید ،بشیر اوردیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہاں پر تعینات پرانے ای ڈی سردارالملک کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کا پہیہ رکا ہواتھا جس کے سبب بلدیاتی نمائندوں کیلئے مسائل پیدا ہورہے تھے ،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ناظمین اور عوام میں پریشانی پھیلی ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ نئے اے ڈی لوکل گورنمنٹ وحید خان کی سوات میں تقرری خوش آئند ہے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار افیسر ہے ، انہوں نے نئے اے ڈی سے توقع ظاہر کی کہ وہ سابق دور میں رُکے ہوئے کاموں کے لئے جلد ازجلد فنڈ کا اجراء کر تے ہوئے زیر التواکا موں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے،انہوں نے کہا کہ کونسلوں کے دفاتر میں سیکرٹریوں کوافیسرز بنا کربٹھایا گیا تھاجن کی من مانیوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رکاؤٹیں پیداہورہی تھیں اسی طرح مختص کردہ فنڈ کا آدھے سے بھی کم حصہ ملتا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہاکہ اب صوبائی حکومت نے پرانے اے ڈی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ وحیدالرحمان کونیا اے ڈی تعینات کردیا ہے جو ایک قابل اطمینان امر ہے تاہم سننے میں آیا کہ اب دوبارہ پرانے اے ڈی کو لایا جارہاہے جو ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرانے اے ڈی کیخلاف تحقیقات کرکے اس کا احتساب کیا جائے اوردیگر اضلا ع کی طرح یہاں کے ویلیج ناظمین کو اعزازیہ دیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More