سوات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔23اگست2017ء)ڈائسز، فیتھ پرینڈ پشاوراور ورلڈ ریلیف کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم ، عیسائی اور سکھ برادری کے مشران رشید فیض ، رادھے شام اور جاوید صادق نے شرکت کی، انہوں نے شرکاء کو بین المذاہب ہم اہنگی کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالی ، اسکے علاوہ تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، گورننگ باڈی کے ممبراور سینئر صحافی غلام فاروق ، انور علی اوراسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ نے سیمنار میں خصوصی شرکت کی ، سیمنار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر مذہب کو قدر کی نگار سے دیکھنا چاہیئے ، کسی کے مذہب کو بری نظر سے دیکھنا نفر ت کا خلاء پیدا کرنا ہے اوراگر ہمیں اس دنیا میں جینا ہے تو دوسروں کے قدر کرنا سیکھنا ہوگا ، کیونکہ اگر کوئی سکھ یا عیسائی اس ملک میں رہتا ہے تو وہ بھی پاکستان کا باشندہ ہے اور وہ بھی پاکستان کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ میں ڈائسز ،فیتھ پرینڈ پشاور اور ورلڈریلیف کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب والے کو ٹھیس پہنچا نا انسانیت کو ٹھیس پہنچا نا ہے تو ہمیں چاہیئے کہ اپنے مذہب کے علاوہ دوسروں کے مذہبوں کا بھی قدر کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More