آٹھویں جماعت کے طالب علم نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔25اگست 2017ء )سوات میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھند ا ڈال کر خودکشی کرلی،پولیس ذرائع کے مطابق طالب علم بہزاد ولد شوکت ساکن چیکسر ضلع شانگلہ جو آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھا اور جو اپنے بہنوئی سلمان ولد شاہ منیر ساکن کوکارئی کے ہاں رہائش پذیر تھا نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوکارئی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی ، پولیس نے واقعے کی رپورٹ در ج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں