یونیورسٹی آف سوات نے بی اے،بی ایس سی سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26اگست 2017ء )یونیورسٹی آف سوات نے بی اے ، بی ایس سی سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،سب سے پہلے نتائج پیش کرنے کا اعزاز برقرار ، ناظم امتحانات یونیورسٹی آف سوات کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سوات یونیورسٹی نے اپنے ماضی کے اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں ایک بار پھر سال 2017 کے لئے بی اے، بی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے نیا ایس ایم ایس سسٹم متعارف کرا یا گیا ہے جس کے مطابق طلباء وطالبات گھربیٹھے اپنے نتائج کی معلومات بزریعہ ایس ایم ایس حاصل کرسکتے ہیں ،نتائج معلوم کرنے کیلئے uos space roll no send to 9818 پر بھیجئے مزید معلومات کیلئے UOS کے ویب سائٹ ملاحظہ کی جائے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں