سوات میں ڈینگی اور کانگو وائرس کے حوالے سے واک کا اہتمام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28اگست2017ء ) ڈینگی اور کانگو وائرس کے حوالے واک کا اہتمام ، واک کی قیادت اے ڈی سی محمد طاہر خان نے کی ، گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹا ک نے ڈینگی وائرس اور کانگو وائرس کے آگہی کے حوالے سے واک انعقاد کیا گیا جس میں ای پی ایس اور لاسونہ کا تعاون بھی حاصل کیا گیا، واک کی قیادت اے ڈی سی محمد طاہر خان نے کی ، محکمہ صحت سے ڈاکٹر سردار محکمہ لائیو سٹاک سے ڈاکٹر ذیشان ، شمس الحق ودیگر واک میں شریک افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی اور کانگو سے بچاؤ کے حوالے سے جملے درج تھے ، اے ڈی سی محمد طاہر نے واک کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی اور کانگو دونوں سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے ، ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور قربانی کرنے کے بعد چیچڑوں کو تلف کرنیوالے مختلف ادویات کا سپرے کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More