سوات کا بہادر سپاہی لائن آف کنٹرول پر شہادت نوش کرگیا

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔10ستمبر2017 )سوات کا بہادر سپاہی لائن آف کنٹرول پر جام شہادت نوش کرگیا،ذرائع کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا سپاہی فضل امین ولد خان دوست لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا،سپاہی فضل امین دشمن کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،شہید فضل امین کی جست خاکی آبائی علاقے شین لاخار پہنچی تو وہاں پر پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی اور بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں