بٹ خیلہ میں لائن مین کے قتل کے خلاف واپڈا ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔11ستمبر2017ء) بٹ خیلہ میں لائن مین کے قتل کے خلاف واپڈا ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ اور واک ، مقدمے میں انسداد ہشت گردی کے دفعات شامل کرنے کا مطالبہ ، گذشتہ روز بٹ خیلہ میں لائن مین خائستہ رحمان کو قتل کرنے اور انکے بھتیجے کو زخمی کرنے کے خلاف پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یوین سی بی اے سوات سرکل کے زیر اہتمام شدید احتجاجی مظاہرہ ہوا ، مظاہرین نے واپڈا ہاؤس سے سوات پریس کلب تک واک کیا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرکے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زونل چیئرمین عمر علی خان ، ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان ، شاہی دوران ، بخت محمد خان ، غفور بابا ، عبدالقیوم ، ظفر علی ناز ، حضرت حسین ، فضل معبود ، شفیق خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ایم پی اے شکیل ملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں اور پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال سے خائستہ رحمان چھ گولیاں لگنے کے باوجود اسی دن فارغ کردیا گیا اور پھر تکلیف ہونے پر انکو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کے تاب نہ لائے ہوئے 7ستمبر کو دم توڑ گئے ، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر بھی شدید تنقید کی اور ان کے خلاف نعرے بازی کی ، اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کہ مذکورہ مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کے دفعات شامل کئے جائیں اور غیر جانبدارانہ انکوائیری میں پشت پناہی کرنے والوں کو شامل تفتیش کیا جائیں ، انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کو تحفظ اور واپڈا میں سیاسی مداخلت بند کیا جائیں ، اس موقع پر مظاہرین نے مینگورہ سیدو شریف روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا تھا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More