کانجو میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔15ستمبر2017ء) سوات کے علاقہ کانجو میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں18سالہ مسماۃ(م) زوجہ رشید علی نے زہریلی دوا کھالی جس سے اُس کی حالت غیر ہو گئی،خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More