کالام فیسٹول میں نوجوانوں کا احتجاج،اے سی بحرین نے پلے کارڈز پھاڑ دئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔18ستمبر2017ء)مٹلتان میں ابتر تعلیمی صورت حال سے دلبرداشتہ نوجوانوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اے سی بحرین نے مظاہرین کے پلے کارڈ پھاڑ دئے اور وزیر اعلی کے سامنے جانے سے روک دیا۔ مٹلتان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوانوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر وی سی نائب ناظم انجینئر سعید کی سرپرستی میں پلے کارڈ اٹھا کر اس وقت احتجاجی مظاہرہ شروع کیا جب کالام میں تین روز سمر فیسٹول کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سٹیج پر موجود تھے۔مظاہرین احتجاج میں شریک ایک نوجوان فضل کریم کے مطابق اے سی بحرین نے انہیں احتجاج سے منع کرنے کی کوشش کی اور ان کے تمام پلے کارڈز پھاڑدئے اور وزیر اعلی کے قریب جانے نہیں دیا۔ انجینئر سعید کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول مٹلتان دو سال قبل زلزلے میں تباہ ہوچکا ہے،وزیر تعلیم عاطف خان گذشتہ سال پاؤر ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں اسی سکول کے سامنے سے گزرگئے مگر ایک لفظ تک نہیں بولے۔اس طرح اشو اور مٹلتان کے تمام پرائمری اور ہائی سکولوں میں اساتذہ اور سہولیات کا فقدان ہے۔ نوے فیصد بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔ لیکن کوئی بھی ان کی فریاد سننے کو تیار نہیں۔ اس لئے ہم آج اپنی فریاد لے کر وزیر اعلی کے پاس پہنچ گئے، لیکن اے سی بحرین نے ہمارے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا ہمارے پلے کارڈز پھاڑ دئے اور ہمیں زبردستی گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے مٹلتان کے تعلیمی مسائل حل کرنے اور اے سی بحرین کے غلط رویہ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More