این اے120 پر مسلم لیگ کی جیت،کارکنان نے مینگورہ میں جشن منایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔18ستمبر2017ء)مینگورہ میں لیگی کارکنان نے این اے120جیتنے کی خوشی میں جشن منایا،نشاط چوک میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے نواز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے،پیر کے روز نشاط چوک مینگورہ میں پی ایم ایل ن مینگورہ سٹی کے صدر سید صادق عزیز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا،کارکنان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کے حق میں نعرے درج تھے،اس موقع پر سید صادق عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے120پر بیگم کلثوم نواز کی جیت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عوام اب بھی نواز شریف کو اپنا لیڈر مناتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں بھی یہ ثابت ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More