ہائیر ایجوکیشن کی نجکاری کے خلاف سوات کے طلباء سراپا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20ستمبر2017ء )جہانزیب کالج ، ڈگری کالج اور ٹیکنیکل کالج کے طلباء کا پروفیسر کا کلاس نہ لینے کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہین اپنے اپنے کالجوں سے روانہ ہوکر مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے موجودہ صوبائی حکومت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی ،وہاں پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رضوان اللہ ، نجیب اللہ ، احسان ، غلام علی سابقہ ضلعی صدر پی ایس ایف ، پی ایس کے ضلعی صدر عدنان اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت غریب کے بچے تعلیم کے زیور سے محروم کررہے ہیں ، جس کے لئے صوبائی کابینہ نے ہائر ایجوکیشن کو پرائیویٹائزیشن کے بل منظور کیا ہے اب صوبائی حکومت سے پاس کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ غریب طلباء تعلیم کے زیور سے محروم ہوجائیں گے ، کسی صورت میں ہائر ایجوکیشن کو پرائیویٹائزیشن کے لئے تیار نہیں ، صوبائی حکومت کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف کالجوں میں پروفیسر نے کلاسوں سے بائیکاٹ کیا ہے جس سے ہمارا قیمتی وقت ضائع ہورہے ہیں ، ہمیں کالجوں کی پرائیویٹائزیشن منظور نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے کیونکہ اس کی وجہ سے ہمارا روشن مستقبل تباہ ہورہے ہیں ، اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو ہم تمام کالجوں کے طلباء سڑکوں پرنکل کر احتجاجی تحریک شرویں کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More