بنڑ پولیس چھا گئی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22ستمبر2017ء )سوات میں بنڑ پولیس کی کارروائی، مختلف مقامات پر ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے، داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کرکے قماربازوں کو بھی سرکاری مہمان بنادیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بنڑ زاہد شاہ خان نے دیگر نفری کے ہمراہ ملزم شوکت ولد محمدسہراب ساکن مرغزار ٹاؤن کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک کلو 40 گرام چر س اور 40 گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ دیگر کارروائیوں میں ملزمان شیر علی ولد لالی اور عصمت علی ولد محمدروشن ساکنان بھٹئی چوک کے قبضے سے مجموعی طورپر ایک کلو 315 گرام چرس برآمد کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے ایک اور کارروائی میں قمار بازوں کے اڈے پر چھا پہ لگا کر وہاں سے داؤ پر لگی 5600 روپے نقد رقم اور تاش بھی برآمد کرلی ہے ، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں