مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ،سوات کا رہائشی جاں بحق،چھے افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23ستمبر2017ء )سوات کا رہائشی ضلع مانسہرہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا،حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے،ذرائع کے مطابق سوات میں جنٹس ورائٹی ہوم کا مالک امان اللہ اپنی فیملی کے ساتھ سیر کے لئے کاغان جا رہے تھے کہ ضلع مانسہرہ کے علاقے کوٹکے میں موڑ کاٹتے ہوئے اُن کی گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں امان اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی،ایک رشتہ دار خاتون اور چار بچے زخمی ہوئے،جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More