امیر جماعت اسلامی سیراج الحق29 اکتوبر کو سوات کا دورہ کریں گے

وات(زما سوات ڈاٹ کام۔ 24ستمبر2017ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق 29اکتوبرکو سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین کی زیرصدارت ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت مینگورہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے دورہ سوات کی تیاریوں کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ امیر جماعت سراج الحق کے دورہ سوات سے کارکنان میں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا ہوگا ۔ذمہ داران اور کارکنان ابھی سے تیاریاں شروع کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More