سوات میں دفعہ 144 نافذ،بڑی پابندیاں لگا دی گئیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔25ستمبر2017ء)سوات میں محرم الحرام کے موقع پر دفعہ144نافذ کردیا گیا،9اور10محرم کو ہر قسم اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی، جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات محمد طاہر نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات میں 9اور 10محرم بمطابق 30ستمبر اور یکم اکتوبر 2017دو دن کیلئے ہر قسم کے آتشین اسلحہ کی نمائش،لے کر چلنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More