لنڈاکے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران دس کلو گرام چرس برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27 ستمبر2017 ء) لنڈاکے چیک پوسٹ پر بھاری کھیپ میں چرس برآمد کرلی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ نے ایس ایچ او غالیگے رحیم خان اورلنڈاکے چیک پوسٹ کے انچارج کلیم جان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر پشاور سے سوات آنے والی فلائنگ کوچ میں ملزمہ مسماۃ (ث)زوجہ ریاض ساکن دلہ زاک روڈ پشاورسے تلاشی کے دوران 8000 گرام چرس برآمد کر لی گئی،چرس اس کے سامان میں موجود ٹی وی میں چھپایا گیا تھا،ایک اور کارروائی میں ملزم عابدرضا ولد بن یامین ساکن خیبر ایجنسی سے تلاشی کے دوران بیگ سے 2000گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے دونوں کاروئیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More