خوازہ خیلہ پولیس نے تین کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتارکرلیا

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27ستمبر2017ء )سوات میں خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرکے گاڑی حراست میں لے کرملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے منشیات کی ترسیل کی اطلاع موصول ہوئی جس پر انہوں نے ناکہ بندی کرتے ہوئے گیمن پل پر موٹر کار کے خفیہ خانوں میں رکھی اعلیٰ کوالٹی تین کلوچر س برآمد کرکے ملزم صفی اللہ ساکن پشاور کو گرفتا رکرلیا ہے دیگر کارروائیوں میں ملزمان محمد الیاس ، اسرار اور حمید کے قبضے سے بھی چرس برآمد کرلی گئی ہے ، تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں