خپل کور ماڈل سکول میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔29ستمبر2017ء )خپل کور ماڈل سکول میں سائنس اینڈ آرٹ کلچر نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں بک سٹال، سکاوٹس سٹال ،سائنسی ایجادات کا سٹال59 ،کمیسٹری ، فزکس ، بیالوجی سٹال ، میڈیکل سٹال ، اسلامی سٹال ، تاریخی کھانوں کی نمائش کا سٹال ، سوات کے قدرتی حسن اور تاریخی اثاثو ں کی تصاویر کا سٹال ، کمیائی تجربات کا سٹال، لوک موسیقی سٹال ، خپل کور گرلز کیمپس کی یتیم بچیوں کے ہاتھوں تیار کر دہ دستکاری

اور چاروں صوبوں کی روایتی ملبوسات پر مشتمل سٹال اور جدید دور کے کھانوں پر مشتمل فوڈز سٹریٹ کی نمائش کی گئی تھی، نمائش کے تمام اسٹالز میں موجود اشیاء سکول کے طلبا ء و طالبات نے خود بنائے تھے ،اس دوران روایتی موسیقی کے اسٹال سے حاضرین پشتو موسیقی محظوط ہوئے جبکہ انتنڑ ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گیا، نمائش دو دن تک جاری رہا جس میں پاک فوج کے کرنل محمد عرفان ملک، محمد آمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر (مردانہ )، اسد اقبال ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہر اور دیگر عمائدین علاقہ بھی شریک ہوئے،دوروزہ نمائش میں سکول کے طلباء و طالبات نے خصوصی دلچسپی لی، اس موقع پر زما سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے کرنل عرفان،سکول کے ڈاریکٹر محمد علی اور دیگر عمائدین نے کہا کہ نمائش کا انعقاد ایک حوصلہ افزاء اقدام ہے جس کی وجہ سے بچوں کی چھپی

ہوئی صلاحتیں باہر آئیں گی،انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بچوں نے نمائش میں حصہ لیا اور جو اسٹالز لگائے گئے تھے وہ قابل تعریف ہیں، نمائش میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے روایتی لباس میں ملبوس بچے خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے، طلباء نے زما سوات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں اُن کے لئے منعقد کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ نمائش میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور ہمیں اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More