پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے،شہریارامیرزیب

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29ستمبر2017ء )پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے رہنما شہر یار امیر زیب نے کہا ہے کہ ہمارے آبا ء واجداد نے سوات کی عوام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے بعض عناصر پی پی پی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن پی پی پی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدین میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااورکہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدارو ں نے قوم کو دھوکہ دیا خالی نعروں سے تبدیلی نہیں آسکتی بد قسمتی سے سوات کے عوام سے کبھی نفاذ شریعت، کبھی قومی شناخت کبھی تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر دھوکے دئے گئے، انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات بجلی ،صحت،تعلیم اور سڑک پر سیاست نہ چمکائی جائے کیونکہ یہ قوم کے بنیادی حقوق ہیں، تقریب سے میاں حسین احمد ، محمد شاہی خان،کمال خان شمع خیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے شہید ذ والفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ایٹمی طاقت بنایا، زرعی اصلاحات کئے جس کے نتیجے میں محروم طبقات آج بھی فوائد حا صل کر رہا ہے BISPسے ہر حلقے کے لوگ مستفید ہورہے ہیں، ہم بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے اور انشا ء اللہ آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں