جمعیت کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذکرناہے،مولانا شجاع الملک

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔30ستمبر2017ء)جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناشجاع الملک نے کہاہے کہ جمعیت آئندہ عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں کررہی ہے،ہر حلقہ سے اپنے امیدوار سامنے لائیں گے،آٹھ اکتوبر کے اجتماع میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے جس کیلئے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل رنگ محلہ مینگورہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کنونشن سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق زاہداور حلقہ پی کے اسی کے جنرل سیکرٹری اعجازخان نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر کالج طلبہ اور دیگردرجنوں لوگوں نے جمعیت میں شمولیت کا اعلان بھی کیا،مقررین نے کہاکہ جمعیت کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذکرناہے اور اس مقصد کیلئے ہم عملی جودجہد کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جمعیت آئندہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھرپوراندازمیں تیاریاں کررہی ہے جبکہ کارکن جمعیت کا پیغام گھر گھر اورہر فردتک پہنچانے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ دیگر پارٹیوں نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیایہی وجہ ہے کہ لوگ مسلسل جمعیت کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں جس سے جمعیت مزید مستحکم ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام کو مختلف قسم کے مسائل ومشکلات کا سامنا ہے جبکہ انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں تاہم جمعیت برسراقتدارآکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے سمیت انہیں بنیادی سہولیا ت بھی فراہم کرے گی ،انہوں نے کہاکہ آٹھ اکتوبرکے اجتماع میں جمعیت کے تمام کارکنوں سمیت لاکھوں لوگ بھی شرکت کریں گے جس کیلئے تیاریاںآخر مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More