ناقص میٹرئل کے استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔30ستمبر2017ء )چیئرمین ڈیڈک سوات و ایم پی اے فضل حکیم نے حاجی بابا روڈ پر کلوٹوں کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو معیاری کام کی ہدایت کردی ، ناقص میٹرئل کے استعمال پر سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام خود ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے اس حوالے سے ہر قسم کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے حاجی بابا روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر موجود ٹھیکیداروں کو خبردار کیا کہ وہ کام کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، موقع پر موجود لوگوں سے بھی انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مجھ سے براہ راست رابطہ کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More