کبل میں ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔02اکتوبر2017ء)سوات کی تحصیل کبل میں ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ، واک میں اے سی کبل اسرار احمد ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، ڈی ایس پی ریاض خان اور علاقے کی لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، واک کے شرکاء نے مختلف قسم کے پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر علاقے کو صاف رکھنے کے حوالے سے مختلف قسم کے نعرے درج تھے، واک کے شرکاء کبل با زار سے ہوئے کبل چوک پہنچنے جہا ں پر واک کا اختتام کیا گیا،اے سی کبل اور تحصیل ناظم حاجی رحمت علی خان نے علاقے کی لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے اپنے علاقوں کو پاک وصاف رکھنے پر توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی سمیت دیگر ممکنہ بیماریوں کا روک تھام ہونے سے لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے جبکہ ان کے علاقے بھی پاک صاف رہنے سے دیگر علاقوں کی لوگوں کو مثبت پیغام جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More